QR CodeQR Code

14 اگست، مزار قائد

14 Aug 2018 21:58

مزار قائد پر گارڈز کی تبدلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار احمد تھے۔ بعدازاں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی اور نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ یوم آزادی کے موقع پر عوام کی بھی بڑی تعداد نے مزار قائد کی جانب رخ کیا اور قائداعظم محمد علی جناح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ منگل کی صبح مزار قائد پر گارڈز کی تبدلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار احمد تھے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال یوم آزادی پر فرائض سنبھالتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ ترجمان پاک نیوی کے مطابق اعزازی گارڈز نیول اکیڈمی کے دو دستوں پر مشتمل ہیں، گارڈز کا ایک دستہ 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا دستہ بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنا گیا ہے۔ دوسری جانب قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی اور نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی مزار قائد آمد پر چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ و نگران صوبائی کابینہ نے ان کا استقبال کیا جبکہ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر ارکان نگران سندھ کابینہ، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کمشنر کراچی سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ سفارتکاروں، ریٹائرڈ سول ملازمین، شہریوں، سول سوسائٹی کے لوگوں، اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ یوم آزادی کے موقع پر عوام کی بھی بڑی تعداد نے مزار قائد کی جانب رخ کیا اور قائداعظم محمد علی جناح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔


خبر کا کوڈ: 744638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/744638/1/14-اگست-مزار-قائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org