0
Sunday 19 Aug 2018 23:07

وزیراعظم کا پہلا دن

  • اسلام آباد، عمران خان کے بطور وزیراعظم پاکستان پہلے دن کے آغاز کی تصاویر

    اسلام آباد، عمران خان کے بطور وزیراعظم پاکستان پہلے دن کے آغاز کی تصاویر

اسلام ٹائمز۔ ہاتھوں میں فائل، پیچھے سرکاری عملہ ، جاگنگ کے ٹریک پر کوئی اور نہیں بلکہ ملک کے نئے وزیراعظم عمران خان کی پہلی مارننگ واک میں بہت کچھ بدل گیا۔ وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد پہلی صبح کپتان جاگنگ کے دوران ہی سرکاری کام نمٹاتے نظر آئے۔ درحقیقت اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن وزنراعظم عمران خان نے اپنی ذمہ داریاں کا آغاز کافی غیرروایتی انداز سے کیا۔ یعنی عام سی ٹی شرٹ اور جاگنگ پاجامہ، جاگنگ کے دوران ان کے ساتھ عملہ بھی موجود تھا جس کی مدد سے وہ اپنے سرکاری کام بھی نمٹاتے رہے۔ بنی گالہ کے باغ میں عمران خان کے ہاتھ تسبیح کے دانوں پر چلتے رہے۔ انہوں نے ورزش کی جس کے بعد چیئرمین سیکریٹریٹ پہنچ گئے ، پھر ساتھیوں کو مشاورت کے لیے بلالیا۔ جہانگیر ترین،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، نعیم الحق سے عوام کی توقعات ، کابینہ کی تشکیل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان انتخابات میں کامیابی کے بعد سے بہت کچھ ایسا کرچکے ہیں جو کہ ملکی سیاسی روایات میں نیا قرار دیا جاسکتا ہے، جیسے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش کی بجائے اس میں موجود ملٹری سیکرٹری کے بنگلے میں قیام، مہمانوں کی تواضع صرف چائے اور بسکٹوں سے کرنا، سیکیورٹی پروٹوکول کے بغیر نیب خیبرپختونخوا میں پیشی وغیرہ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دن کا اختتام وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے ساتھ کیا۔

خبر کا کوڈ : 745444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش