QR CodeQR Code

دفعہ 35 اے کے دفاع میں علماء تشیع کا احتجاج

26 Aug 2018 20:25

مجمع اسلامی کشمیر سے وابستہ علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی قوانین کیساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی حفاظت تمام کشمیریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری علماء تشیع کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’مجمع اسلامی کشمیر‘‘ کے زیر اہتمام سرینگر میں دفعہ 35 اے کے دفاع میں ایک زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں علماء تشیع کی بڑے تعداد موجود تھی۔ اس دوران مولانا غلام محمد گلزار کے علاوہ متعدد علماء کرام نے دفعہ 35 اے کے حوالے سے خطاب کیا۔ علماء کرام نے کہا کہ دفعہ 35 اے کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے اس حوالے سے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔ مجمع اسلامی کشمیر سے وابستہ علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی قوانین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی حفاظت تمام کشمیریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 746248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/746248/1/دفعہ-35-اے-کے-دفاع-میں-علماء-تشیع-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org