QR CodeQR Code

لاہور، برسی مفتی جعفر حسین قبلہ

29 Aug 2018 22:28

علامہ علی مرتضیٰ زیدی نے کہا ہمیں اپنے امور کو انجام دیتے ہوئے خدا پر اپنے ایمان کو بڑھانا چاہئے اس عمل سے آپ کا کام نتیجہ خیز ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ علمائے کرام اور ملت کے بزرگان اور محسنین نے اپنی روزمرہ زندگی میں خدا سے راز و نیاز اور ارتباط باخدا کو اہم اور ضروری عمل قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام قومی مرکز لاہور میں محسنین ملت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید امجد کاظمی نے ملت تشیع کے سابق قائدین کے کردار و افکار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علامہ شہید عارف حسین الحسینی کو ہم نے نہیں پہنچانا تھا مگر دشمن نے پہچان لیا تھا، محسنین ملت اور بزرگان دین روشنی کی کرنوں کی مانند تھے۔ یہ شخصیات نہ صرف ملت تشیع بلکہ قوم پاکستان کی بھی محسن ہیں اور کاوشیں اور خدمات ہرگز فراموش نہیں کی جا سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 746988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/746988/1/لاہور-برسی-مفتی-جعفر-حسین-قبلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org