QR CodeQR Code

پاراچنار، عید غدیر کا دو روزہ جلسہ

30 Aug 2018 21:16

جلسے میں علامہ مومن حسین قمی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عید غدیر کے موقع پر جلسہ سے علامہ مومن حسین قمی، خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔


پاراچنار میں عید غدیر کے موقع پر دو روزہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حسب سابق دنیا بھر کیطرح عید غدیر کے موقع پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں کل اور آج دو روزہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علماء اور قبائلی عمائدین سمیت سینکڑوں مومنین نے بھرپور شرکت کی، جبکہ علامہ مومن حسین قمی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عید غدیر کے موقع پر جلسہ سے علامہ مومن حسین قمی، خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ذاکرین نے بھی حضرت امام علیؑ کی شان میں منقبتیں پیش کیں۔ عید کے موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اور تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ پاراچنار شہر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 747130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/747130/1/پاراچنار-عید-غدیر-کا-دو-روزہ-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org