QR CodeQR Code

پاراچنار، یوم دفاع پاکستان ریلی

5 Sep 2018 18:46

تاجر برادری کی جانب سے شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ تاجر برادری کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر کشمیر چوک سے ریلی بھی نکالی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں یوم دفاع کے حوالے سے رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور تاجر برادری کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا تقریبات میں پاک فوج، انتظامیہ اور قبائلی عمائدین بھی بھرپور شرکت کررہے ہیں۔ پاراچنار میں یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جارہاہے اور مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، تاجر برادری کی جانب سے شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ تاجر برادری کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر کشمیر چوک سے ریلی بھی نکالی گئی، جس میں فورسز اور انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سکول کے بچوں اور قبائلی عمائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 748284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/748284/1/پاراچنار-یوم-دفاع-پاکستان-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org