0
Saturday 8 Sep 2018 11:19

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا تجدید عہد ولایت سیمینار

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام جشن عید غدیر و مباہلہ اور یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لاہور کے قومی مرکز شاہ جمال میں سیمینار تجدید عہد ولایت منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں ننھے بچوں نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، اسد عباس نقوی، علامہ مہدی کاظمی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ سیمینار سے سیدہ زہرا نقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 748705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

France
کس کی ولایت کی تجدید کی ہے، آئی ایس آئی کی یا آرمی چیف کی، کیونکہ یھاں ولی فقیہ کی تصویر تو نظر نہیں آرہی۔
ہماری پیشکش