QR CodeQR Code

کراچی، باجماعت نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس

20 Sep 2018 23:09

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے علامہ سید صادق رضا تقوی کی زیرِ اقتداء باجماعت نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد عزاداران امام مظلومؑ نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی، اسرائیلی و بھارتی پرچم نذرِ آتش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، لائٹ ہاﺅس، بولٹن مارکیٹ اور ٹاور سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین کا انتظام مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جہاں عزادارانِ امام مظلومؑ نے علامہ سید صادق رضا تقوی کی زیر اقتداء باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امام حسین مظلومؑ نے امریکا، اسرائیل اور ان سے منسلک یزیدی قوتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔


خبر کا کوڈ: 751196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/751196/1/کراچی-باجماعت-نماز-ظہرین-دوران-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org