0
Friday 21 Sep 2018 22:18

نمازِ عاشور کراچی

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، لائٹ ہاﺅس، بولٹن مارکیٹ اور ٹاور سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین کا انتظام کیا گیا۔ جہاں عزادارانِ امام مظلومؑ نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی زیر اقتدا نماز ظہرین ادا کی۔
خبر کا کوڈ : 751314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب