QR CodeQR Code

نمازِ عاشور کراچی

21 Sep 2018 22:18

مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین کا انتظام کیا گیا۔ جہاں عزادارانِ امام مظلومؑ نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی زیر اقتدا نماز ظہرین ادا کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، لائٹ ہاﺅس، بولٹن مارکیٹ اور ٹاور سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین کا انتظام کیا گیا۔ جہاں عزادارانِ امام مظلومؑ نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی زیر اقتدا نماز ظہرین ادا کی۔


خبر کا کوڈ: 751314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/751314/1/نماز-عاشور-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org