QR CodeQR Code

ارض کوئٹہ کا یوم عاشور

22 Sep 2018 12:03

سکیورٹی خدشات کے مدنظر چھے ہزار پولیس، لیویز، بلوچستان کانسٹیبلری، اے ٹی ایف اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ کوئٹہ کے علاوہ خضدار، ڈیرہ مراد جمالی سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت عاشورہ کے جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی سید آباد سے برآمد ہوا۔ اس موقع پر کوئٹہ کی تیس سے زائد امام بارگاہوں کے ماتمی جلوسوں نے شرکت کی۔ جلوس کے روٹ پر مختلف مقامات پر سبیل علی اصغر (ع) سمیت دیگر نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دس محرم کا مرکزی جلوس صبح آٹھ بجے عملدار روڈ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا طوغی روڈ، مشن چوک سے باچا خان چوک پر پہنچا، جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ عاشورہ جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کی۔ مرکزی جلوس سے خطاب کے موقع پر صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس سید داؤد آغا نے حضرت امام حسین (ع) کی شہادت کے واقعہ پر تفصیلی روشنی ڈالی، جنہوں نے یزدیت کے سامنے سر جھکانے کی بجائے اسلام کی بقاء کے لئے شہادت کو ترجیح دی۔ دریں اثناء سکیورٹی خدشات کے مدنظر چھے ہزار پولیس، لیویز، بلوچستان کانسٹیبلری، اے ٹی ایف اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ کوئٹہ کے علاوہ خضدار، ڈیرہ مراد جمالی سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت عاشورہ کے جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 751413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/751413/1/ارض-کوئٹہ-کا-یوم-عاشور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org