0
Sunday 23 Sep 2018 23:45

گلگت، پاک فوج کے 5 شہداء کی نماز جنازہ

  • گلگت، شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے گلگت بلتستان کے 5 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    گلگت، شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے گلگت بلتستان کے 5 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے گلگت بلتستان کے 5 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، چار شہداء کی نماز جنازہ گلگت جبکہ ایک شہید کی نماز جنازہ غذر گاہکوچ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود، سول و عسکری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے اجساد خاکی کو آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 7 جوانوں میں سے 5 کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ شہید حوالدار عبدالرزاق کا تعلق ضلع استور کے گاؤں پریشنگ سے تھا جبکہ شہید حوالدار امیر کا گلگت، شہید سپاہی سمیع اللہ کا تعلق ہنزہ، شہید سپاہی انور جان کا تعلق غذر، شہید حوالدار نصیر کا تعلق چلاس دیامر سے تھا۔ شہید سپاہی انور جان کا تعلق بھی گلگت سے تھا، جبکہ شہید کیپٹن جنید کا تعلق مری اور شہید حوالدار آصف کا تعلق خانیوال سے تھا۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل اور ایک کمپاؤنڈ میں چھپے ہوئے ہیں، اس اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 این ایل آئی رجمنٹ کے کیپٹن سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا کہ پاک فوج نے ملک سے دہشتگردوں کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس عزم کی تکمیل کے لئے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، یہ ملک کے اندر چھپے ہوئے دشمنوں اور دیگر دشمن ممالک کے لئے بھی واضح پیغام ہے کہ پاک فوج اپنی دھرتی اور مفادات کا تحفظ ہر حال میں کریگی، دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کر دیں گے، ان شہیدوں کی قربانیاں ہمارے اوپر قرض ہے، شہداء نے جس مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اس مقصد کی تکمیل ہماری ذمہ داری ہے اور ہر قیمت پر اس مقصد کو حاصل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 751743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش