1
Saturday 29 Sep 2018 19:33

جامعہ کراچی میں یوم حسینؑ کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ اور دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان یوم حسینؑ بعنوان "کربلا کے پس منظر میں قیام امن اور ہماری ذمہ داری" کا انعقاد پارکنگ گراﺅنڈ ایڈمن بلاک جامعہ کراچی میں کیا گیا۔ یوم حسینؑ کی تقریب سے علامہ کاظم عباس نقوی، علامہ رضوان نقشبندی، علامہ نصرت عباس بخاری، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر سارہ نوازش رضا، ڈاکٹر عاصم حسین، ڈاکٹر ماجد ممتاز و دیگر نے خطاب کیا اور طلباء و طالبات نے نوحہ، سلام و مرثیے کے ذریعے امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ و شہدائے کربلاؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس موقع پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر انور زیدی، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد یاسین سمیت اساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، جبکہ طلباء تنظیموں کی جانب سے شرکاء کیلئے سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا، مختلف این جی اوز کی جانب سے کیمپس بھی لگائے گئے، آئی ایس او کے تحت بک بینک کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ یوم حسینؑ کی تقریب کے دوران علامہ نصرت بخاری کی زیر اقتدا باجماعت نماز ظہرین بھی ادا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 752879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش