QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، حماسہ کربلا کانفرنس

3 Oct 2018 15:19

کانفرنس کی پہلی نشست میں ’’کربلا حق و باطل میں جدائی کا معیار‘‘ کتاب کا بک ریڈنگ انعامی مقابلہ عمل میں لایا گیا۔ نماز ظہرین با جماعت کے بعد دوسری نشست کا آغاز ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و دانشوروں نے موضوع کی مناسبت پر خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متاب جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے قصبہ ماگام میں ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’’حماسہ کربلا کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی پہلی نشست میں ’’کربلا حق و باطل میں جدائی کا معیار‘‘ کتاب کا بک ریڈنگ انعامی مقابلہ عمل میں لایا گیا۔ نماز ظہرین با جماعت کے بعد دوسری نشست کا آغاز ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و دانشوروں نے موضوع کی مناسبت پر خطاب کیا۔ جن اہل تشیع و اہل تسنن کے علماء کرام نے کانفرنس سے خطاب کیا ان میں مولانا سید لیاقت موسوی، مولانا بشیر احمد بٹ، مولانا گلزار شیدائی، مولانا بلال احمد، شیخ فردوس، مولانا فدا حسین، مولانا بشیر اور مولانا حکیم سجاد قابل ذکر ہیں۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض مولانا میر مصطفٰی فاطمی نے انجام دئیے۔ مقررین کے خطابات کے دوران وقفے وقفے سے پروجیکٹر کے ذریعے مختلف اصلاحی ویڈیو کلپز بھی دکھائی گئیں۔ کانفرنس کے اختتام پر ’’وحدت امت‘‘ بک ریڈنگ مقابلے کے ممتاز طلاب میں انعامات تقسیم ہوئے۔ اس کانفرنس کے ہم زمان خواتین کے لئے قصبہ کے شہداء ھال میں اسی نوعیت کی منفرد کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 753654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/753654/1/مقبوضہ-کشمیر-حماسہ-کربلا-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org