QR CodeQR Code

نوحہ خواں علی صفدر رضوی کی پاراچنار آمد

17 Oct 2018 20:52

شدید مصروفیت کی تھکاوٹ کے باوجود پاراچنار میں برادر علی صفدر رضوی نے فقط ایک دن میں چار پروگرامات میں نوحہ خوانی کی۔ جس میں شہداء اور یتیم بچوں کیلئے خصوصی وقت نکال کر دارالایتام الکوثر، دارالایتام علی ٹرسٹ اور الزھراء پبلک سکول بستو لوئر کرم میں منعقدہ پروگرامات میں نوحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مشہور و معروف نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی پاراچنار تشریف لائے، ضلع کرم کے مختلف مقامات پر سینہ زنی کے پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں علی صفدر رضوی کیلئے مرکزی پروگرام مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں رات کو منعقد ہوا۔ جس میں پاراچنار کے مومنین نے اپنے مولا و آقا امام حسین (ع) اور امام مہدی (عج) لبیک کی صداوؤں کے ساتھ ماتمداری کی۔ غیور مومنین کا اہلبیت (ع) سے حقیقی محبت کا اظہار اور پیامِ حسین (ع) کے سفیر قابلِ قدر علی صفدر رضوی کا بھرپور استقبال قابلِ تحسین ہے۔ شدید مصروفیت کی تھکاوٹ کے باوجود پاراچنار میں برادر علی صفدر رضوی نے فقط ایک دن میں چار پروگرامات میں نوحہ خوانی کی۔ جس میں شہداء اور یتیم بچوں کیلئے خصوصی وقت نکال کر دارالایتام الکوثر، دارالایتام علی ٹرسٹ اور الزھراء پبلک سکول بستو لوئر کرم میں منعقدہ پروگرامات میں نوحہ خوانی کی۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مرقد پیواڑ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 756433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/756433/1/نوحہ-خواں-علی-صفدر-رضوی-کی-پاراچنار-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org