QR CodeQR Code

پاراچنار، شلوزان قبائل کا احتجاج

18 Oct 2018 20:35

اقوام شلوزان کے سینکڑوں افراد شاملاتی رقبے میں خیمے اور ٹینٹ لگا کر احتجاجًا رہائش اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے شلوزان قبائل نے دس ہزار جیرب سے زئد شاملاتی رقبے کی تقسیم التوا کا شکار ہونے کیوجہ سے شاملاتی رقبے میں خیمے اور ٹینٹ لگا کر احتجاجا رہائش اختیار کی ہے۔ انہوں نے شاملاتی رقبے کے تقسیم کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ کمیشن مقرر کئے جانے کے باوجود شلوزان کا دس ہزار جیرب سے زا ئدشاملاتی رقبے کی تقسیم التوا کا شکار ہے اگر حکومت اور کمیشن نے ایک ہفتے کے اندر شاملاتی رقبہ تقسیم نہ کیا تو قوم از خود شاملاتی رقبہ تقسیم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ احتجاج میں شلوزان قبائل کے عمائدین مسرت حسین، امجد حسین، اسد علی اسدی، نثار حسین، مرجان علی اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اقوام شلوزان کے سینکڑوں افراد شاملاتی رقبے میں خیمے اور ٹینٹ لگا کر احتجاجًا رہائش اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 756621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/756621/1/پاراچنار-شلوزان-قبائل-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org