QR CodeQR Code

لاہور میں شیعہ جماعتوں کا دھرنا

23 Oct 2018 21:09

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں داعشی دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر عوام کو ہراساں کرنے کے بجائے پنجاب پولیس کے بدمعاشوں کیخلاف آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ ہے، اس پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بہاولنگر کے نواحی چک میں مجلس عزاء پر پولیس گردی، لاہور میں مجالس کے انعقاد پر بانیاں کیخلاف مقدمات  کے اندراج کیخلاف لاہور کی مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے شیعہ جماعتوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں اہل تشیع رہنماؤں کیساتھ ساتھ اہلسنت قائدین نے بھی شرکت کی۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی، شیعہ علمائے کونسل کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) ڈاکٹر امجد چشتی، چیئرمین سنی علماء فورم علامہ اصغر عارف چشتی، شیعہ شہریان لاہور کے سربراہ علامہ وقار الحسنین نقوی، دیگر رہنماؤں میں پیر ایس اے جعفری، ابوذر بخاری، رانا ماجد علی، رائے ناصر عباس، علامہ فاروق احمد سعیدی، علامہ سید امتیاز کاظمی، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علمائے کرام، زعمائے ملت اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 757512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/757512/1/لاہور-میں-شیعہ-جماعتوں-کا-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org