QR CodeQR Code

زائرین امام حسین علیہ السلام

26 Oct 2018 08:27

تمام ائیر پورٹس اور سرحدی علاقوں پر عملے کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ زائرین کو سرزمین عراق داخل ہونے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


اسلام ٹائمز۔ اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا معلٰی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ حرم امام حسین علیہ السلام کے خادم سید ابو شوذب کے مطابق چہلم امام عالی کے موقع پر تین کروڑ سے زائد زائرین سرزمین کربلا پر پرسہ پیش کریں گے۔ نجف اشرف سے کربلا تک پیدل سفر کرنے والے عشاق میں نوجوانوں کے علاوہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جنہوں نے مختلف قافلوں کی صورت میں پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔ عراقی حکومت نے زائرین کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اعلیٰ سطح انتظامات کر رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 757892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/757892/1/زائرین-امام-حسین-علیہ-السلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org