اسلام ٹائمز۔ کاش اربعین کی معنویت، اربعین کا عشق، اربعین کی صداقت، اربعین میں لوگوں کے درمیان ایمانی جذبہ، عشق حسینی کی یہ حرارت یہ سب نجف سے کربلا پہنچ جانے کے بعد ختم نہ ہو جائے اور ہم اسے بچا کر اپنے اپنے وطن تک لے جا سکیں کہ اگر ایسا کر لیا تو یقیناً ہم کہہ سکیں گے کہ ہم منارہ عزت و سربلندی، سیدالشہداء کا چہلم منا کر واپس پلٹے ہیں۔