0
Monday 29 Oct 2018 13:10

پیادہ روی اربعین حسینی 2

اسلام ٹائمز۔ چہلم سید الشہداء علیہ السلام کی مناسبت سے زیارت کیلئے کربلا پیدل جانے کی رسم عراق میں صدیوں سے جاری تھی۔ صدام حسین کی ڈکٹیٹر حکومت نے شیعہ مسلمانوں پر بہت زیادہ سختی کی اور اس رسم کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اس کے باوجود امام حسین علیہ السلام کے عاشق اور عقیدت مند خفیہ طور پر راتوں کو غیر معروف راستوں سے مشی کی رسم ادا کرتے رہے۔ صدام حسین کی سرنگونی کے بعد جب رکاوٹیں ختم ہوئیں تو چہلم کی زیارت کیلئے پیدل قافلوں کا سلسلہ زور و شور سے شروع ہو گیا۔ اب یہ عظیم عمل صرف عراق کی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہا بلکہ پوری دنیا سے محبین اہلبیت علیہم السلام چہلم کی زیارت کیلئے کربلا پیدل جانے کی غرض سے اس موقع پر عراق کا سفر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 758376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش