QR CodeQR Code

پیاده ‎روی اربعین از طریق العلما

30 Oct 2018 09:17

کربلا کی طرف جانے والا ایک راستہ طریق العلماء کی نام سے بھی جانا جاتا ہے جو نجف اشرف کے دینی طلباء زمانہ قدیم میں کربلا جانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ظالم صدام کے دور حکومت میں ایک یہی راستہ تھا جس سے گزر کر امن و امان کے ساتھ کربلا پہنچا جا سکتا تھا۔ یہ راستہ جس سے زائر نجف اشرف کے دیہات و کھیتوں سے گزر کر دریائے فرات کے ساتھ ساتھ چل کر کربلا پہنچتا ہے۔ اس راستے میں حاتم طایی خاندان کے لوگ آباد ہیں جو زمانہ قدیم سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی پذیرائی اور ان کے جان و مال کی حفاظت کرتے آ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کربلا صرف ۶۱ ہجری کا واقعہ نہیں ہے بلکہ حق و باطل کے درمیان کا ازلی و ابدی معرکہ ہے۔ ہمیں اس معرکہ میں کربلائی اقدار کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور کربلا کی اہم قدر عزت و سربلندی ہے۔ ہمیں ہمیشہ کربلائی بن کر رہنا ہے۔  نجف سے کربلا تک کا یہ پیدل مارچ اور عظیم انسانی اجتماع جہاں ایک عزت مند سماج کی شاندار تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے، وہیں ہمارے وجود میں روح کربلا کے اترنے کا سبب بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 758511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/758511/1/پیاده-روی-اربعین-طریق-العلما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org