QR CodeQR Code

کراچی، چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس

31 Oct 2018 02:56

پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب علامہ رضا داؤدانی نے کیا، بعداز مجلس شبیہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوا، جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس نے کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہر بھر میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے چہلم کی مناسبت سے مرکزی مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضا داؤدانی نے امام عالی مقام (ع) کے فضائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) نے کربلا میں یزیدیت کے سامنے ڈٹ کر یہ پیغام دیا ہے کہ حق کبھی باطل کے سامنے جھک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کے فکر و فلسفے پر عمل کرکے کامیابی کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے، اسلام دشمن قوتیں ہمیں مٹانے کے درپے ہیں، ہمیں دین کے بنیادی اصولوں کو اپنانا چاہیئے۔ مجلس کے بعد چہلم کی مناسبت سے شبیہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوا، جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس نے کی۔ چہلم کے سلسلے میں ایک جلوس مارٹن روڈ شاہ نجف سے بھی برآمد ہوا جو مرکزی جلوس میں شامل ہوگیا۔ جلوس میں داخل ہونے لئے مزار قائد کے باہر راستہ بنایا گیا تھا جہاں شرکاء کی مکمل جامع تلاشی لی گئی جبکہ عزادروں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے باغ جناح میں انتظام کیا گیا تھا، جہاں آنے والی تمام گاڑیوں کی جدید موٹر وہیکل اسکینر سے اسکیننگ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 758685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/758685/1/کراچی-چہلم-امام-حسین-ع-کا-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org