QR CodeQR Code

چہلم امام حسین (ع) ڈی آئی خان

31 Oct 2018 04:33

مرکزی امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ سے شروع ہونے والی اس نشست کا اختتام امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) تھلہ یلہ شاہ پہ ہوا، جلوس کے راستوں میں لنگر غازی عباس (ع) اور نیاز امام حسین (ع) کا وسیع پیمانے پہ اہتمام کیا گیا تھا۔ تعزیوں کے اس مرکزی جلوس کی یہ نشست رات بارہ بجے تھلہ یلہ شاہ پہ اختتام پذیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) (اربعین) کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اربعین کے مرکزی جلوس کا آغاز سہ پہر مجلس عزاء کے دوران ذوالجناح کی برآمدگی سے ہوا۔ جس کے ساتھ عزاداروں نے زنجیر زنی اور سینہ زنی کے ذریعے بارگاہ امام عالی مقام کی خدمت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ بعد از نماز مغربین تعزیوں کی برآمدگی کے ساتھ جلوس کی دوسری نشست کا آغاز ہوا۔ مرکزی امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ سے شروع ہونے والی اس نشست کا اختتام امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) تھلہ یلہ شاہ پہ ہوا، جلوس کے راستوں میں لنگر غازی عباس (ع) اور نیاز امام حسین (ع) کا وسیع پیمانے پہ اہتمام کیا گیا تھا۔ تعزیوں کے اس مرکزی جلوس کی یہ نشست رات بارہ بجے تھلہ یلہ شاہ پہ اختتام پذیر ہوئی۔ تھلہ یلہ شاہ پہ مختصر مجلس عزا ہوئی، جس میں مقامی ذاکرین نے ذکر مصائب بیان کیا۔ جس کے بعد یہ جلوس تعزیوں کے ساتھ انہی راستوں سے گزر کر واپس امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ پہ رات ڈیڑھ بجے اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 758691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/758691/1/چہلم-امام-حسین-ع-ڈی-ا-ئی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org