اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکسان کے زیراہتمام آسیہ بی بی کی سزا کے ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف لاہور شہر میں 52 سے زائد مقامات کو بند کر دیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنے کے دوران شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ جبکہ شہر میں اہم شاہراہیں بند ہونے سے شہری محصور ہو کر رہ گئے، مظاہرین نے موٹروے بھی بند کر دی جس کے باعث پورے ملک سے ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہو گیا جبکہ ٹرین سروس بھی معطل رہی۔ مظاہرین نے ایئر پورٹ جانیوالے راستوں کو بھی بلاک کئے رکھے۔