QR CodeQR Code

کراچی، حرمت رسول (ص) مارچ

5 Nov 2018 03:02

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کا احتجاج اور تحفظ ناموس رسالت (ص) کی جدوجہد جاری رکھیں گے، سپریم کورٹ کے جج نے ایک جج کی حیثیت سے نہیں بلکہ آسیہ مسیح کے وکیل کی حیثیت سے کردار ادا کیا ہے، اس معاملہ پر پی پی، پی ٹی آئی اور پی ایم ایل (ن) ایک ہیں اور عاشقان مصطفی (ص) کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے گستاخوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ سب امریکہ اور مغرب کے غلام ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت آسیہ مسیح کی رہائی کے عدالتی فیصلے کے خلاف مین یونیورسٹی روڈ مسجد بیت المکرم تا حسن اسکوائر پر حرمت رسول (ص) مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مارچ کے ہزاروں شرکاء میں خواتین کے ساتھ چھوٹے اور ننھے منے بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ ضعیف العمر اور بزرگ بھی مارچ میں شریک تھے۔ مارچ کے شرکاء سے خصوصی خطاب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کیا۔ شرکاء سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، نومنتخب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، محمد اسلام، امیر ضلع شرقی یونس بارائی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطابات میں رہنماؤں نے کہا کہ عوام کا احتجاج اور تحفظ ناموس رسالت (ص) کی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم سرکار مدینہ کے غلام اور عاشق کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کرنے کے لئے نکلے ہیں، سپریم کورٹ کے جج نے ایک جج کی حیثیت سے نہیں بلکہ آسیہ مسیح کے وکیل کی حیثیت سے کردار ادا کیا ہے، اس معاملہ پر پی پی، پی ٹی آئی اور پی ایم ایل (ن) ایک ہیں اور عاشقان مصطفی (ص) کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے گستاخوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ سب امریکہ اور مغرب کے غلام ہیں۔


خبر کا کوڈ: 759495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/759495/1/کراچی-حرمت-رسول-ص-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org