QR CodeQR Code

سید رضی کی بازیابی کیلئے اسلام آباد میں احتجاج

10 Nov 2018 15:26

مقررین کا کہنا تھا کہ آج تک ہمارا کوئی ایک بھی کارکن کسی ایسے کام میں ملوث نہیں رہا جس سے ریاست کو نقصان پہنچا ہو۔ ہم نے 150 سے زائد جنازے بھی اٹھائے لیکن ایک گملا اور پتا تک نہیں توڑا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ریجن کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں آئی او کے چیئرمین سید رضی العباس کی جبری گمشدگی کی مذمت کی گئی اور بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ سید رضی 25 اکتوبر سے لاپتہ ہیں لیکن کہیں سے کچھ پتہ نہیں لگ رہا، ہم پرامن لوگ ہیں ہمیشہ ریاست کی تقویت کا باعث بنے ہیں، سید رضی کے اچانک لاپتہ ہوجانے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ آج تک ہمارا کوئی ایک بھی کارکن کسی ایسے کام میں ملوث نہیں رہا جس سے ریاست کو نقصان پہنچا ہو۔ ہم نے 150 سے زائد جنازے بھی اٹھائے لیکن ایک گملا اور پتا تک نہیں توڑا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان اور وزیراعظم سید رضی العباس سمیت اہل تشیع کے دیگر افراد کی جبری گمشدگی کا نوٹس لیں، اگر کوئی الزام ہے تو سید رضی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ مقررین نے متنبے کیا کہ اگر آئندہ چند دنوں میں سید رضی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک گیر دھرنے اور احتجاجات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 760348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/760348/1/سید-رضی-کی-بازیابی-کیلئے-اسلام-ا-باد-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org