QR CodeQR Code

لاہور، وفاق المدارس عربیہ کا اجلاس

12 Nov 2018 20:51

جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہونیوالے خصوصی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملین مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے 15 نومبر کو مدارس کے اساتذہ اور طلبا کو چھٹی ہوگی تاکہ وہ ملین مارچ میں اپنی شرکت یقینی بنا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس عربیہ کا اجلاس مولانا فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا محمد امجد خان، صاحبزادہ مولانا خلیل الرحمان درخواستی، حافظ اسعد عبید سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاق المدارس اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ایم اے کے زیراہتمام 15 نومبر کو ہونیوالے ملین مارچ کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 760806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/760806/1/لاہور-وفاق-المدارس-عربیہ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org