QR CodeQR Code

کراچی، چپ تعزیہ کے مرکزی جلوس

18 Nov 2018 03:26

جلوس اپنے روایتی راستوں، پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کیا گیا، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ 8 ربیع الاول یوم شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کراچی میں ایام عزا کے آخری روز چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس بوتراب اسکاوٹس کی قیادت میں صبح سات بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ اس سے قبل نشتر پارک میں چپ تعزیہ کی مرکزی مجلس سے علامہ علی کرار نقوی نے خطاب کیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں، پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عیدگاہ، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کیا گیا، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی جلوس کے ساتھ گزرگاہ پر موجود رہی۔ بلند عمارتوں پر اسنائپر شوٹرز تعینات تھے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جلوس کے روٹ کی سویپنگ کرتی رہیں۔

دوسری جانب قصر مسیّب رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوکر امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہونے والے جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار خواتین و حضرات، بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی جو کہ تمام راستے ماتم داری کرتے رہے۔ حفاظتی حصار میں نکلنے والے اس جلوس میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری لگائی گئی تھی۔ جلوس عزا میں مختلف اسکاوٹس تنظیموں کے رضاکاروں کی کثیر تعداد بھی جلوس کی سکیورٹی پر مامور رہی۔
 


خبر کا کوڈ: 761884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/761884/1/کراچی-چپ-تعزیہ-کے-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org