QR CodeQR Code

علامہ سید جواد نقوی کی رائیونڈ تبلیغی مرکز آمد

19 Nov 2018 21:32

مولانا طارق جمیل نے وحدت امت کیلئے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنانیکا وعدہ کیا۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ امت کو اتحاد کی جنتی ضرورت اس دور میں ہے، پہلے کبھی نہ تھی اور اتحاد امت کیلئے علماء سب سے موثر رول ادا کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے پرنسپل اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے رائیونڈ میں ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے 16 ربیع الاول کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جامع مسجد عتیق میں ہونیوالی وحدت امت اور حرمت رسالت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 762206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/762206/1/علامہ-سید-جواد-نقوی-کی-رائیونڈ-تبلیغی-مرکز-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org