QR CodeQR Code

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس

20 Nov 2018 23:45

کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی درگاہ شہبازپور کے سجادہ نشین پیر سید طیب شاہ جیلانی، چیئرمین شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو، سیاسی رہنما انور خان سومرو اور نصر اللہ ڈومکی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی جبکہ مہمان خصوصی درگاہ شہبازپور کے سجادہ نشین پیر سید طیب شاہ جیلانی، چیئرمین شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو، سیاسی رہنما انور خان سومرو اور نصر اللہ ڈومکی تھے۔ کانفرنس سے حماد اللہ انصاری، علامہ سیف علی ڈومکی، حافظ غلام علی بھنگر، استاد عبد الفتاح ڈومکی سمیت دیگر علمائے کرام و تنظیمی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں معروف صحافی اے آر آفریدی، قبلہ سید احسان علی شاہ، قبلہ سید مظہر علی نقوی، انجنیئر عید محمد ڈومکی بھی شریک تھے۔ کانفرنس کے موقع پر ممتاز نعت خوان ممتاز علی سرکی، چیئرمین عشق رسول نعت خواں سراج احمد شاہ، سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد کے طلبہ و طالبات اور مدرسہ خدیجۃ الکبریٰؑ کی طالبات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 762447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/762447/1/جیکب-ا-باد-ایم-ڈبلیو-کے-زیر-اہتمام-اتحاد-امت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org