QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک، اے ایس او کیجانب سے اہلسنت میلاد جلوسوں کا استقبال

22 Nov 2018 18:57

سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں اہلسنت کی میلاد ریلیوں کا استقبال کیا اور میلاد ریلیوں میں شرکت کرکے اتحاد و وحدت کے نعرے لگائے گئے، اس سلسلے میں مختلف جگہ پر اہلسنت علماء کرام نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے 12 ربع الاول تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منا رہا ہے، اس سلسلے میں سندھ بھر میں ہفتہ وحدت مناتے ہوئے 12 ربیع الاول کو مکتب اہلسنت کی جانب سے نکالی گئی میلاد ریلیوں راستوں پر استقبالیہ کیمپس لگایا گیا، میلاد ریلیوں پر گل پاشی کرکے ان کا استقبال کیا گیا، شربت کی سبلیں لگائی گئیں۔ نصرپور، میرپورخاص، ہالا، بھٹ شاھ، سکرنڈ، نوابشاہ، مورو، کنڈیارو، رانی پور، بوزدار وڈا، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، کے این شاہ، مھیڑ، دادو سمیت مختلف سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں اہلسنت کی میلاد ریلیوں کا استقبال کیا اور میلاد ریلیوں میں شرکت کرکے اتحاد و وحدت کے نعرے لگائے گئے، اس سلسلے میں مختلف جگہ پر اہلسنت علماء کرام نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 762713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/762713/1/اصغریہ-تحریک-اے-ایس-او-کیجانب-سے-اہلسنت-میلاد-جلوسوں-کا-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org