QR CodeQR Code

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملہ

23 Nov 2018 17:29

قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، جبکہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصو بہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ گاڑی میں سوار دہشتگردوں نے چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی، جسے وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔  قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، جبکہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 3 تھی، جن کے پاس دستی بم اور دیگر ہتھیار بھی تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ کراچی پولیس چیف امیر شیخ کے مطابق تین دہشتگردوں نے قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں ہلاک کر دیا گیا ہے، حملہ آوروں نے ہمارے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے، جس میں بارودی مواد موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔ قونصل خانے کا چینی عملہ مکمل طور پر محفوظ  اور صورتحال قابو میں ہے۔ چینی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 762828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/762828/1/کراچی-میں-چینی-قونصلیٹ-پر-دہشتگرد-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org