QR CodeQR Code

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جشن صادقین

28 Nov 2018 22:47

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے جشن صادقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے، اس سال ربیع الاول کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور رہنمائوں نے میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرکے وحدت کی فضا کو ہموار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ ٹبی کربلا میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن صادقین کا اہتمام کیا گیا، جشن صادقین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا، بعدازاں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید احمد اقبال رضوی نے آئی ایس او کے ادارے المصطفیٰ ہاسٹل کا دورہ کیا اور نوجوانوں سے ملاقات کی، اس موقع پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے، اس سال ربیع الاول کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور رہنمائوں نے میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرکے وحدت کی فضا کو ہموار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 763804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/763804/1/لیہ-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-جشن-صادقین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org