QR CodeQR Code

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جشن صادقین

29 Nov 2018 14:45

علامہ احمد اقبال رضوی نے مختلف مقامات پر جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات کی شخصیت عالم اسلام کیلئے وحدت کی عظیم مثال ہے، آپکی سیرت رہتی دنیا تک مثالی ہے، ہمارا معاشرہ اسوقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک آپکی سیرت پر عمل نہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے زیراہتمام پنجگرائیں میں مرکزی امام بارگاہ قصر ابوطالب میں جشن صادقین کا اہتمام کیا گیا، جشن صادقین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا، ضلع بھکر میں جشن صادقین کے دوسرا پروگرام کا ایم ڈبلیو ایم سیال یونٹ کی جانب سے امام بارگاہ موکب حسینی میں اہتمام کیا گیا، علامہ احمد اقبال رضوی نے مختلف مقامات پر جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات کی شخصیت عالم اسلام کے لئے وحدت کی عظیم مثال ہے، آپ کی سیرت رہتی دنیا تک مثالی ہے، ہمارا معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک آپ کی سیرت پر عملی طور پر عمل نہ کیا جائے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ سفیر حسین شہانی، سید ظہیر عباس نقوی، مزمل عباس اور دیگر رہنما موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 763806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/763806/1/بھکر-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-جشن-صادقین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org