0
Friday 30 Nov 2018 13:30

عالمی امن و وحدت کانفرنس 2

  • شیعہ فریڈریشن کے زیر اہتمام جموں میں ’’عالمی امن و وحدت کانفرنس‘‘ منعقد

    شیعہ فریڈریشن کے زیر اہتمام جموں میں ’’عالمی امن و وحدت کانفرنس‘‘ منعقد

اسلام ٹائمز۔ شیعہ فیڈریشن جموں و کشمیر کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت رسول خدا (ص) کی مناسبت پر سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی کربلا کمپلیکس جموں میں ایک روزہ بین الاقوامی سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا عنوان ’’عالمی امن و وحدت اسلامی‘‘ تھا۔ کانفرنس میں اہل تشیع و اہل تسنن کے علماء کرام و دینی و سماجی دانشوروں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے مقررین و مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں ایران سے آئے ہوئے مہمان خصوصی مولانا ہادی ولیپور تھے۔ اپنے خطاب میں مولانا ہادی ولیپور نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے دنیا میں علم و دانش اور نیکی و زیبائی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مسلمان علم و دانش اور نیکی و زیبائی کا قائل ہو وہ کسی بھی انسان سے نفرت و تعصب نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم (ص) اپنے دشمنوں سے بھی نیکی کے ساتھ پیش آئے اور جنگ کے اسیروں پر ظلم نہیں کیا بلکہ ان کے ساتھ رحم دلی کا مظاہرہ کیا۔ جامعہ اہلبیت نئی دہلی کے سربراہ مولانا سید محمد عسکری (قاضی عسکری) نے اپنے خطاب میں کہا کہ فطرتاً انسان امن پسند ہوتا ہے تاہم جب دو خواہشوں میں تصادم پیدا ہوتا ہے تو ایک دوسری پر غالب آجاتی ہے، لیکن اسلام نے کسی خواہش کو کچلنے کی تعلیم نہیں دی بلکہ اسے اصولی طور پر پروان چڑھانے کی تعلیم دی ہے اور امن پسندی پر بہت زیادہ زور دیا ہے۔ عالمی امن و وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں وحدت اسلامی کے حوالے سے فعال و سرگرم عالم دین مولانا سید صادق الحسینی القمی نے کہا کہ جس دن ہم سب نے اتحاد بین المسلمین کو نماز کی طرح فرض سمجھ لیا اس دن حقیقی وحدت قائم ہوگی اور ہم پھر سے خیر امت کہلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود مساجد مسلکوں کے نام پر بانٹ رکھی ہیں، نہ کہ کسی حکمران نے ایسا کرنے کے لئے دباؤ بنایا ہے۔ عالمی امن و وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاسی رہنما و کشمیر اسمبلی کے سابق ممبر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ انسان نے جغرافیہ، مذہب اور زبان و قوم کی دیواریں کھڑی کی ہوئی ہیں اور اسی کے نتیجہ میں بدامنی پیدا ہوتی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی کے پروفیسر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ جس اتحاد کی آواز افغانستان سے سید جلال الدین افغانی (رہ) نے دی اور جس کا ذکر علامہ اقبال (رہ) نے اپنی نظموں میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس آواز پر کہیں سیاسی طور پر عمل ہوا تو وہ ایران میں امام خمینی (رہ) کے ذریعے ہوا۔ عالمی امن و وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل تسنن کے جید عالم دین مولانا پیر سمیر صدیقی نے کہا کہ اہل سنت کی کتابوں میں اہلبیت (ع) کا ذکر فراوان ہوا کرتا تھا تاہم سازش کے تحت ان پاک ناموں کو باہر نکال دیا گیا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے جہاں شیعہ فیڈریشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی وہیں، اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بھی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ظلم و جور کا سلسلہ چل پڑا ہے اور انسانیت کا خون بہایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جموں میں بھی فرقہ پرست عناصر کی طرف سے آوازیں بلند ہورہی ہیں، جس سے یہاں کے صدیوں سے قائم بھائی چارے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عالمی امن و وحدت اسلامی کانفرنس دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست کی صدارت مولانا سید مختار حسین جعفری نے جبکہ دوسری نشست کی صدارت مولانا سید کرامت حسین جعفری نے کی۔ کانفرنس کی دونوں نشستوں میں نظامت کے فرائض سید فدا حسین رضوی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر جعفریہ کونسل کے صدر حاجی مصدق حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ شیخ سجاد پونچھی نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کے آخر میں یمن، فلسطین، عراق، شام، افغانستان، لیبیا و دیگر ممالک میں جاری ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامیوں کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 764044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش