QR CodeQR Code

اصغریہ علم و عمل تحریک کا مرکزی کنونشن (1)

1 Dec 2018 12:48

پہلی نشست سے افتتاحی خطاب اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کیا، جبکہ پہلے روز چیئرمین اصغریہ تحریک انجینئر سید حسین موسوی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کئے۔ چیئرمین کنونشن و اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس نے شرکاء کو اتنظامات کے حوالے سے مکمل آگاہی دی۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا تیسرا سالانہ مرکزی ’احیاء کردار حسینی‘ کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری سندھ میں شروع ہوگیا ہے، جو کہ 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی کنونشن کا آغاز 30 نومبر بروز جمعہ شام 5 بجے شرکائے کنونشن کی رجسٹریشن سے ہوا، سندھ بھر سے آنے والے افراد کو رجسٹریشن کارڈز کے ساتھ رہائش الاٹ کی گئی ہے، تحریک کے کارکنان نے باجماعت نماز مغربین ادا کی، جس کے بعد دعائے کمیل کا روح پرور اجتماع ہوا، دعائے کمیل کی تلاوت مولانا قاری امتیاز حسین نے کی، دعا کے اجتماع میں تحریک کے کارکنان، خواتین اور مہمان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کنونشن کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا۔ پہلی نشست سے افتتاحی خطاب اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کیا، جبکہ پہلے روز چیئرمین اصغریہ تحریک انجینئر سید حسین موسوی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کئے۔ چیئرمین کنونشن و اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے شرکائے کنونشن کو اتنظامات کے حوالے سے مکمل آگاہی دی۔


خبر کا کوڈ: 764240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/764240/1/اصغریہ-علم-عمل-تحریک-کا-مرکزی-کنونشن-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org