QR CodeQR Code

اصغریہ علم و عمل تحریک کا مرکزی کنونشن (2)

2 Dec 2018 15:28

کنونشن کے دوسرے روز علامہ سید عروج زیدی اور علامہ حافظ سید محمد حیدر زیدی نے خطاب کئے۔ اضلاع اور ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جس پر تجزیات پیش کئے گئے۔ بعد ازاں اصغریہ علم و عمل تحریک کی مرکزی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا تیسرا سالانہ مرکزی ’احیاء کردار حسینی‘ کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری سندھ میں جاری ہے، کنوشن کے دوسرے روز باجماعت نماز فجر کی بعد نشست کا آغاز ہوا، اس موقع پر علامہ سید عروج زیدی اور علامہ حافظ سید محمد حیدر زیدی نے خطاب کئے۔ اضلاع اور ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جس پر تجزیات پیش کئے گئے۔ بعد ازاں اصغریہ علم و عمل تحریک کی مرکزی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں تنظیم کے تمام شعبہ جات، شعبہ تنظیم، شعبہ تعلیم و تربیت، شعبہ فقہی عملی اصلاح، شعبہ فروغ مکتب اہلبیتؑ، شعبہ عزاداری و تبلیغ، سفیران مہدیؑ، شعبہ تعلیم و اعلیٰ تعلیم، شعبہ گوٹھ و محلہ سدھار، شعبہ نشرو اشاعت، شعبہ فنانس کی پوری تنظیم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس سے شرکائے کنونشن، اضلاع، ڈویژنز اور مہمانوں کی جانب سے سوال و جوابات کا سلسلہ ہوا، جس پر ذمہ داران نے اپنے شعبہ سے متعلق سوالات کے جوابات دیکر وضاحت پیش کی۔ رپورٹ پر تجزیہ اور اصلاحات کیلئے چئیرمین تحریک انجنئیر سید حسین موسوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کابینہ کی کارکردگی پر ان کو سراہا، جبکہ ضروری ہدایات اور احساس ذمہ داری کیلئے نصیحتیں بھی کیں۔


خبر کا کوڈ: 764446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/764446/1/اصغریہ-علم-عمل-تحریک-کا-مرکزی-کنونشن-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org