0
Monday 3 Dec 2018 18:00

اصغریہ علم و عمل تحریک کا مرکزی کنونشن اختتام پذیر

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا 3 روزہ تیسرا سالانہ مرکزی احیاء کردار حسینی کنونشن اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں واقع ثقافتی مرکز میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ کنونشن میں سندھ بھر سے تحریک کے کارکنان، خواتین اور مہمان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں ڈویژنز و اضلاع کی تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، مرکزی کابینہ نے بھی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر چئیرمین تحریک انجنئیر سید حسین موسوی نے تجزیہ پیش کیا اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل کیلئے اجتماعی مباحثہ کروایا۔ سالانہ مرکزی کنونشن میں علامہ علی مرتضیٰ زیدی، مولانا عروج زیدی، علامہ حافظ حیدر علی نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق رضا تقوی، مولانا قاری امتیاز حسین، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، مولانا منظور علی مھدوی، سید پسند علی رضوی، سیدہ معصومہ موسوی اور دیگر علمائے کرام و تنظیمی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ 30 نومبر تا 2 دسمبر منعقدہ کنونشن کے آخری روز ’’یوم دین مصطفیٰ و فقہ امام صادقؑ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی کنونشن میں اکثریت رائے سے محمد عالم ساجدی کو نیا میر کاروان منتخب کیا گیا۔ آخری روز جلسہ عام سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سید حسین موسوی نے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے نئے میر کارواں محمد عالم ساجدی کے نام کا اعلان کیا، تو پنڈال میں موجود افراد نے نئے میر کارواں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے اسٹیج تک پہنچایا۔ چیئرمین اصغریہ تحریک حسین موسوی نے نئے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی سے حلف وفاداری لیا۔
خبر کا کوڈ : 764663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش