2
Sunday 9 Dec 2018 00:05

مقتول مسلمان سائنسدان، جو موساد کا نشانہ بنے

  • رواں برس اسرائیل کا نشانہ بننے والے مسلمان سائنسدان

    رواں برس اسرائیل کا نشانہ بننے والے مسلمان سائنسدان

  • موساد کا نشانہ بننے والے مسلمان سائنسدانوں میں سے ایک

    موساد کا نشانہ بننے والے مسلمان سائنسدانوں میں سے ایک

اسلام ٹائمز۔ اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلمان سائنسدانوں کو ناجائز اور غاصب ریاست اسرائیل نے قتل کیا ہے۔ ان سائنسدانوں میں بیشتر کا تعلق طبعیات، جوہری توانائی یا دفاع سے تھا۔ مسلمان سائنسدانوں کے قتل کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، جو کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی موساد انجام دیتی ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک پانچ مسلمان سائنسدانوں کے قتل کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ جن میں 21 اپریل 2018 کو قتل ہونے والا فلسطینی راکٹ انجنیئر، کہ جسے کوالامپور میں قتل کیا گیا۔ 13 فروری کو حسن علی خیرالدین نامی پی ایچ ڈی انجنئر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا۔ 28 فروری کو لبنان سے تعلق رکھنے والے فزکس کے طالب علم کو فرانس میں قتل کیا گیا۔ 25 مارچ کو فلسطینی نوجوان سائنسدان کو اسرائیلی فوجیوں نے قتل کیا۔ موساد کی جانب سے مسلمان سائنسدانوں کے قتل کا سلسلہ پرانا ہے۔ ان میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔ حسن رمال فزکس کے میدان کے مانے ہوئے سائسدان جنہیں 1991میں قتل کیا گیا۔ سعید بدیر میزائل ٹیکنالوجی میں ماہر تھے انہیں 1989 میں قتل کیا گیا۔ سمیر نجیب نامی مصری سائنسدان ایٹمی ٹیکنالوجی میں معروف تھے انہیں 1967 میں قتل کیا گیا۔ سلوی حبیب نامی محققہ جو کہ صہیونی سازشوں کو بے نقاب کرتی تھیں، انہیں اپنے ہی فلیٹ میں بیدردی سے ذبح کیا گیا۔ حسن کامل الصباح لبنانی سائنسدان جنہیں عرب کا ایڈیسن کہا گیا انہیں امریکہ میں قتل کیا گیا۔ مصطفیٰ مشرفہ نامی ماہر فزکس کو زہر دیکر فرانس میں قتل کیا گیا۔ ڈاکٹر نبیل القلینی نامی سائنسدان جن کا تعلق مصر سے انہیں 1975 میں اس طرح جبری لاپتہ کیا گیا کہ آج تک ان کا سراغ نہ مل سکا۔ ڈاکٹر سامعیہ میمنی نامی ڈاکٹر کہ جن کی تحقیق نے دل کے آپریشن کے زاویے ہی بدل دیئے، انہیں 2005 میں قتل کرکے ان کے ایجاد کردہ آلے اور علمی تحقیقاتی مسودات کو بھی چرالیا گیا۔ یحییٰ المشدنامی جوہری سائنسدان کو فرانس میں قتل کیا گیا۔ سمیرہ موسیٰ نامی سائنسدان کہ جنہوں نے ایٹمی توانائی کے طبی مقاصد میں استعمال سے متعلق ایجادات اور تحقیق کی، انہیں بھی قتل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایران کے متعدد سائنسدان بالخصوص دفاعی ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کو موساد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 765641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش