QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کا 42واں سالانہ کنونشن

10 Dec 2018 22:44

کنونشن میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد جعفر خوارزمی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ سید عون محمد نقوی، مولانا عابد حسین جام، سید مصطفیٰ حیدر زیدی کے علاوہ سابقہ مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی، یافث نوید ہاشمی، تہور عباس حیدری، موجودہ مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی اور امامیہ چیف اسکاٹ زاہد مہدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کا 42واں سالانہ ''رحمۃ اللعالمین ڈویژنل کنونشن'' سائبان زہراء سبزہ زار کالونی ملتان میں منعقد ہوا، کنونشن میں ڈویژن بھر کے یونٹس اراکین، علمائے کرام، سینیئرز اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد جعفر خوارزمی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ سید عون محمد نقوی، مولانا عابد حسین جام، سید مصطفیٰ حیدر زیدی کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابقہ مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی، یافث نوید ہاشمی، تہور عباس حیدری، موجودہ مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی اور امامیہ چیف اسکاٹ زاہد مہدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کنونشن میں شہداء ملت جعفریہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے محفل بیادِ شہداء کا انعقاد کیا گیا، محفل بیادِ شہداء میں علامہ جعفر خوارزمی صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا۔ کنونشن کے آخر میں انتخاب کے ذریعے عاطف حسین کو نئے سال کے لئے ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی نے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 765979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/765979/1/ملتان-آئی-ایس-او-کا-42واں-سالانہ-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org