QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ المنتظر میں آئمہ جمعہ و خطبا کانفرنس

20 Dec 2018 21:08

لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے علماء کرام کا کہنا تھا کہ بھٹکے ہوئے مقررین کفریات سے باز رہیں، اصولی، اخباری، مقلد اور غیر مقلد کی بحث ایک دھوکا ہے، رسالت اللہ کا معاملہ ہے، لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے کی ضرورت نہیں، محاذ آرائی میں کسی اور کا فائدہ ہوگا، موثر تبلیغ و دلائل سے ضرب لگا کر اس فرصت سے فائدہ اٹھائیں، تشیع کیخلاف جتنی سازشیں ہوئی ہیں ہم نے ان کا مقابلہ کیا، شہادت ِ ثالثہ بھی تشیع کو تقسیم کرنے کی سازش تھی مگر ہم نے مسلمہ مراجع کرام کی طرف رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقابلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت جامعتہ المنتظر لاہور میں آئمہ جمعہ و خطبا کانفرنس سے خطاب میں علامہ ساجد علی نقوی نے واضح کیا کہ قرآن و سنت کے علاوہ کوئی تیسری بات قبول نہیں، اصولوں پر سمجھوتا نہ کرنا ہمارا واضح منشور ہے، تشیع میں کفریات کی کوئی گنجائش نہیں، تشیع کو کفریات سے پاک کرنا وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علما کے پاس خطبہ جمعہ اور منبر کا میڈیا لوگوں سے براہِ راست رابطے میں ہے، علما بھٹکے ہوئے مقررین کو سمجھائیں کہ کفریات سے باز رہیں، وہ عقیدہ رکھیں جو علی ؑکا تھا۔ وحدت، اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھیں، اصولی، اخباری، مقلد اور غیر مقلد کی بحث ایک دھوکا ہے، تشیع کو بدنام اور اس کا چہرہ مسخ کرنے کی سازش کرنیوالے اپنی کفریات کے ذریعہ بے نقاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 767803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/767803/1/لاہور-جامعہ-المنتظر-میں-آئمہ-جمعہ-خطبا-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org