QR CodeQR Code

پاراچنار، مرحوم قیدی ناصرحسین کی نماز جنازہ

25 Dec 2018 17:09

مظاہرین نے دوران حراست ناصر حسین کی ہلاکت کی مکمل جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ناصر حسین کے جسد خاکی کو احتجاجی ریلی کی شکل میں پاراچنار مرکزی امام بارگاہ لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت جیل میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ناصر حسین کا انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار خرلاچی سے تعلق رکھنے والے ناصر حسین المعروف غٹ ناصر گذشتہ تین سالوں سے قید میں تھے، کل لکی مروت جیل میں ان کا انتقال ہوا۔ آج مرحوم کی میت انکے ورثاء کے سپرد کر دی گئی، مرحوم کی میت کو پاراچنار لا کر پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہاں روڈ پر ہی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جس میں ورثاء، عمائدین اور دیگر سینکڑوں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے دوران حراست ناصر حسین کی ہلاکت کی مکمل جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ناصر حسین کے جسد خاکی کو احتجاجی ریلی کی شکل میں پاراچنار مرکزی امام بارگاہ لایا گیا۔ اور وہاں سے انکی تدفین کیلئے آبائی گاؤں خرلاچی روانہ کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 768611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/768611/1/پاراچنار-مرحوم-قیدی-ناصرحسین-کی-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org