QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی تعلیماتِ اہلبیتؑ نصابی ورکشاپ

30 Dec 2018 23:37

ورکشاپ میں فقہی احکام، تجوید، توضیع المسائل، تقلید، خمس، اسلامی اور اخلاقی تعلیمات پر فکری دورس دئے گئے، جبکہ نماز باجماعت اور دعاؤں کے روح پرور محافل کا بھی انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی 4 روزہ تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ’’راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ‘‘ تعلیمات اہلبیتؑ نصابی ورکشاپ کا انعقاد 26 تا 29 دسمبر اندرون سندھ کے علاقے سکرنڈ سٹی میں کیا گیا، جس میں تنظیم کے منتخب ممبران شریک ہوئے، ورکشاپ میں فقہی احکام، تجوید، توضیع المسائل، تقلید، خمس، اسلامی اور اخلاقی تعلیمات پر فکری دورس دئے گئے، جبکہ نماز باجماعت اور دعاؤں کے روح پرور محافل کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں نماز فجر کے بعد رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے شریک کارکنان نے جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ اسکاؤٹنگ بھی کی۔ ورکشاپ میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین انجینئر حسین موسوی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا مختار امامی، مولانا غلام شبیر کانھیو، مولانا سید نثار علی نقوی، مرکزی جنرل سیکریٹری اے ایس او محسن علی و دیگر علمائے کرام، دانشور حضرات و تنظیمی سینئرز نے خطاب کئے۔ ورکشاپ کے آخری روز شرکاء سے نصابی امتحان بھی لیا گیا۔ دعائے امامِ زمانہؑ کیساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 769396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/769396/1/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کی-تعلیمات-اہلبیت-نصابی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org