QR CodeQR Code

علماء کا دورہ وزیرستان

31 Dec 2018 15:12

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ دورہ خاصی اہمیت حاصل کرچکا ہے، مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور رہنما اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک تبصرہ نگار نے اس مناسبت سے لکھا کہ تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، مولانا احمد لدھیانوی، مولانا عارف علوی اور مولانا امین شہیدی سمیت مختلف مسالک کے علماء کے وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنی فیس بک وال پر لکھا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین اور دیگر مذہبی قائدین کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ اور تحصیل میر علی کا دورہ کرایا گیا۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق ہم نے دیکھا کہ زبردست معاشی سرگرمیاں جاری ہیں، اور زور و شور سے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ ترکی طرز کی دو مساجد بھی تعمیر ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرستان کے دورے میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر قبلہ ایاز، کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی، شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ افتخار حسین نقوی، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، مولانا فضل الرحمٰن خلیل سمیت علمائے کرام شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 769504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/769504/1/علماء-کا-دورہ-وزیرستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org