QR CodeQR Code

پاراچنار، اسحاق علی شاہ میاں کی تشییع جنازہ

31 Dec 2018 23:40

مرحوم کا جنازہ آج 4 بجے معروف عالم دین سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی اقتداء میں ابراہیم زئی میں ادا ہوئی۔ جس میں پیش امام مرکزی جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری، سیکریٹری انجمن حسینیہ حاجی نور محمد تحریک حسینی کے اراکین نیز مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے نمائندوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پیر سید ہاشم میاں کے فرزند ارجمند پیر سید اسحاق علی شاہ میاں دل کا دورہ پڑنے سے آج پیر31 دسمبر کو دن گیارہ بجے وفات پاگئے۔ مرحوم پیر سید ہاشم میاں کے بعد انکے خاندان کے مشر کی حیثیت سے چنے گئے تھے۔ مرحوم کا جنازہ آج 4 بجے معروف عالم دین سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی اقتداء میں ابراہیم زئی میں ادا ہوئی۔ جس میں پیش امام مرکزی جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری، سیکریٹری انجمن حسینیہ حاجی نور محمد تحریک حسینی کے اراکین نیز مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے نمائندوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ جنازہ کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ الطاف حسین ابراہیمی اور علامہ اخلاق حسین شریعتی نے کہا کہ مرحوم ایک نڈر اور بے باک شخصیت کے مالک تھے۔ مرحوم کے بعد ابراہیم زئی سادات کے مشر کی حیثیت سے چنے جانے والے حاجی صادق حسین نے خطاب کرتے ہوئے قوم سے پیر سید ہاشم میاں کے راستے پر چلنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کل پاڑہ چمکنی قوم کی جانب سے کئے جانے حملے کی شدید مذمت کی۔ اور کہا کہ اپنے حقوق سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 769563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/769563/1/پاراچنار-اسحاق-علی-شاہ-میاں-کی-تشییع-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org