QR CodeQR Code

شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان

7 Jan 2019 01:51

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق شیخ محمد نے 12 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان سے انفرادی ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ پھر وزیراعظم خود گاڑی چلا کر معزز مہمان کے ساتھ نورخان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس گئے جہاں شیخ محمد بن زید النہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق شیخ محمد نے 12 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان سے انفرادی ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 770640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/770640/1/شیخ-محمد-بن-زید-النہیان-کا-دورہ-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org