QR CodeQR Code

شہریار خان کا اسلام آباد میں مدارس کا دورہ

10 Jan 2019 15:41

علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر انسان اور مذہب کو مکمل عزت دی جارہی ہے۔ مسلمان کو کسی دوسرے مسلمان پر کفر کا فتویٰ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ علم عمل کے بغیر بےثمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے اسلام آباد میں مختلف مکاتب فکر کے مدارس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جامع امام الصادق کا بھی دورہ کیا اور علماء کرام سے ملاقات کی۔ انہوں نے جامع الصادق کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور مختلف کتب دیکھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و تعمیر میں تمام مکاتب فکر کے علما کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ دین کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم قوم کا سرمایہ ہیں، تمام مکاتب فکر کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔ مدرسوں کے مہتمم اور اساتذہ کو تنخواہ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، نئے پاکستان میں ہر انسان اور مذہب کو مکمل عزت دی جا رہی ہے۔ مسلمان کو کسی دوسرے مسلمان پر کفر کا فتویٰ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ علم عمل کے بغیر بےثمر ہے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ مذہب، مسلک اور کسی دوسری وجہ کی آڑ میں قانون توڑنے والوں سے ریاست سختی سے نمٹے گی۔


خبر کا کوڈ: 771326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/771326/1/شہریار-خان-کا-اسلام-ا-باد-میں-مدارس-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org