QR CodeQR Code

حضرت شاہ رکن الدین عالم کا 705 واں سالانہ عرس

15 Jan 2019 11:57

تین روزہ سالانہ عرس مبارک کے تیسرے روز بھی ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، بھارت سے خلیفہ امان اللہ، احمد علی پوتا کی قیادت میں بھارتی زائرین کے 21 رکنی وفد نے شرکت کی اور دربار عالیہ پر حاضری دی، مختلف حلقوں کی جانب سے عرس کے موقع پر زائرین کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی ناقص قرار دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سلسلہ سہروردیہ کے روحانی پیشوا، حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی کے 705 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز مزار کو غسل دے کر کیا گیا، مزار کو غسل سجادہ نشین دربارہ عالیہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دیا، اس موقع پر درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے چئیرمین صاحبزادہ سلطان احمد علی مہمانان خصوصی تھے، محکمہ اوقاف پنجاب اور پاکستان زکریا اکیڈمی کے اشتراک سے سالانہ قومی کانفرنس کی پہلی نشست سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی صدارت میں منعقد ہوئی، تقریب سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ علوم اسلامیہ و عربی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان شاہ اور جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 772146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/772146/1/حضرت-شاہ-رکن-الدین-عالم-کا-705-واں-سالانہ-عرس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org