QR CodeQR Code

لاہور، پیغام پاکستان کانفرنس

16 Jan 2019 21:41

لاہور میں ’’پیغام پاکستان کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وائس آف شہداء و سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہ پاکستان ہمارے اجداد نے قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا، اسے کسی ایرے غیر کے ہاتھ سے تباہ نہیں ہونے دیں گے، ہم نے اگر پاکستان بنایا تھا تو اسے بچانے کی ہمت بھی رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ جامعہ باقر العلوم مغلپورہ لاہور میں ’’پیغام پاکستان کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وائس آف شہداء و سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی  نے کہا کہ پاکستان ہمارے اجداد نے قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا، اسے کسی ایرے غیر کے ہاتھ سے تباہ نہیں ہونے دیں گے، ہم نے اگر پاکستان بنایا تھا تو اسے بچانے کی ہمت بھی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین اکبر (سربراہ ادارہ منہاج الحسین)، جاوید حسین (نیویارک)، پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی، پیر سید نوبہار شاہ، علامہ رشید ترابی، علامہ نواب حیدر عابدی، ملک شوکت اعوان (صدر شیعہ علماء کونسل، لاہور) اور دیگر علماء، عمائدینِ ملت و مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 772491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/772491/1/لاہور-پیغام-پاکستان-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org