QR CodeQR Code

آغا علی رضوی کی شہید حسینی کی جائے شہادت پر حاضری

18 Jan 2019 01:45

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے مدرسہ شہید عارف حسینی میں اپنے دورہ کے دوران علامہ عابد حسینی سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے وفد کے ہمراہ علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت پر حاضر دی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جی بی کے رہنماء شیخ احمد علی نوری، شیخ اکبر رجائی اور کاچو ولایت علی خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے علامہ عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت پر فاتحہ خوانی کی۔ مدرسہ شہید عارف حسینی میں اپنے دورہ کے دوران علامہ عابد حسینی سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پشاور آمد پر مدرسہ شہید حسینی کے مسئولین نے آغا علی رضوی اور وفد کا خیرمقدم کیا۔


خبر کا کوڈ: 772696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/772696/1/آغا-علی-رضوی-کی-شہید-حسینی-جائے-شہادت-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org